پاکستان

اسمبلی کارروائی کو عدالتی فورم پر چیلنج کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ پرویز اشرف نے بتا دیا

اسمبلی کارروائی کو عدالتی فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا' اسپیکر پرویز اشرف کا اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر جواب جمع

لاہور (کھوج نیوز کورٹ رپورٹر، این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سپیکر پرویز اشرف نے جواب جمع کرادیا، عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کے لئے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 28فروری تک ملتوی کر دی ۔

ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی کو عدالت کے فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔وفاقی حکومت اور دیگر فریقین نے جواب کیلئے وقت دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے کارروائی 28فروری تک ملتوی کر دی۔درخواست میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ، پی ٹی آئی کو جان کے لالے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button