انٹرنیشنل

نیوزی لینڈ میں خوفناک طوفان، ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ

طوفان کے باعث نیوزی لینڈ میں تیز ہواؤں کیساتھ شدید بارش سے درخت اور بجلی کے پول گرگئے، گھروں اور سڑکوں کو 'نظام زندگی مفلوج ہوگئی

نیوزی لینڈ(کھوج مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے تباہ کن طوفان کے باعث ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی’ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمالی حصے کو گبریئل نامی سمندری طوفان کا سامنا ہے،طوفان کے باعث نیوزی لینڈ کے نارتھ آئرلینڈ میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش سے درخت اور بجلی کے پول گرگئے، لینڈ سلائیڈنگ سے گھروں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا اور نظام زندگی مفلوج ہوگئی۔

طوفان گبریئل کے پیش نظر نیوزی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ آکلینڈ سمیت نارتھ آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں سکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ حکام نے لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں یہ صرف تیسرا موقع ہے کہ ملک میں ہنگامی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں58 ہزار افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے،509 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ آکلینڈ کے شمال میں کشتی میں سوار ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔طوفان سے تباہ ہونے والے علاقوں میں بحالی کیلئے حکومت نے 70 لاکھ ڈالرز سے زائد کے امددی پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسمبلی کارروائی کو عدالتی فورم پر چیلنج کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ پرویز اشرف نے بتا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button