پاکستان

سارہ انعام قتل کیس: ایف آئی اے نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا

پولیس کی جانب سے دیئے گئے یو ایس بیزمیں وائس سیمپل میچ ہوگئے تھے، قلمبند کروائے گئے بیانات میں ایف آئی اے اہلکار کا جواب

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس میں ایف آئی اے اہلکار سلمان ریاض نے اپنا بیان بطور گواہ عدالت میں قلمبند کراویا دیا۔

سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی، پراسیکوٹر راناحسن عباس اور ملزم شاہنوازامیر کے وکیل بشارت اللہ عدالت پیش ہوئے۔وکیلِ ملزم بشارت اللہ نے کیس کے گواہ پولیس اہلکار سرفراز پر جرح مکمل کرلی۔ملزم شاہنوازامیر کا وائس سیمپل لینے والا ایف آئی اے اہلکار سلمان ریاض عدالت پیش ہوا۔پراسیکوٹر راناحسن عباس نے ایف آئی اے اہلکار سلمان ریاض کا بیان عدالت میں قلمبند کیا، ایف آئی اے اہلکار سلمان ریاض نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ملزم شاہنوازامیر کے وائس سیمپل والی یو ایس بیز مجھے دی گئیں ،مرکزی ملزم شاہنواز امیر کے وائس سیمپل کا آڈیو میچنگ کرنے کے لیے معاینہ کیا،فورینسک سے ملزم شاہنوازامیر کے وائس سیمپل میچ ہوگئے تھے۔

ایف آئی اے اہلکارنے کہا کہ ملزم کے وائس میچنگ سے پراسیکیوشن کے موقف کو ثبوت کے طور پر سپورٹ ملتی ہے،ملزم کی آواز سے متعلق فورینسک رپورٹ تفتیشی افسر کے حوالے کی۔سیشن جج نے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔

برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈائلیش کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button