برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈائلیش کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات
وزیر خزانہ نے ہائی کمشنر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ، اینڈریو ڈائلیش نے پاکستان کی جانب سے معاشی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات کو سراہا
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈائلیش نے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے اینڈریو ڈائلیش کو زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستانی کی معیشت کے مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور معاشی استحکام کے حصول کے لئے حکومت کی جانب سے متعارف کروانے والی مؤثر پالیسیوں سے آگاہ کیا۔ وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں عالمی اور پاکستانی معیشت کو مجموعی طور پر زیر بحث لایا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر حکومت پاکستان کی جانب سے معاشی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات کو سراہا اور اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان کو موجودہ مشکل معاشی صورتحال سے نکلنے کے لئے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق پاشا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
کرکٹ میں جوا کرنیوالی کمپنی کا معاملہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں جا پہنچا