پاکستان

عدلیہ بچائو مہم، تحریک انصاف کے سیاسی جماعتوں و حکومتی اتحادیوں سے رابطے

چوہدری پرویز الٰہی کاخالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں کو ٹیلی فون' اسد عمر اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی سراج الحق سے ملاقات، روابط کا تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق

لاہور (سٹاف رپورٹر، آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے آئین کی پاسداری، عدلیہ بچاؤ مہم اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مختلف سیاسی جماعتوں اور حکومتی اتحادیوں سے رابطے شروع کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر چوہدری پرویز الٰہی نے خالد مقبول صدیقی،مصطفٰی کمال اور وسیم اختر کو ٹیلی فون کیا۔صدر پی ٹی آئی نے طاہر القادری کے بیٹے حسن محی الدین اور خرم نواز گنڈا پور سے بھی رابطہ کیا،پرویز الٰہی نے تمام رہنماؤں سے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

دریں اثناء تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پہنچے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین روابط کا تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔اس پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا کہ موجودہ گھمبیر سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ پاکستان کا متفقہ آئین اور جمہوری نظام ہے۔

پاک ایران بارڈر پر دہشتگردوں کا حملہ، چار سکیورٹی اہلکار شہید ‘ متعدد زخمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button