پاکستان

پاک ایران بارڈر پر دہشتگردوں کا حملہ، چار سکیورٹی اہلکار شہید ‘ متعدد زخمی

سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے سرحدی گشت پر تھے، فائرنگ سے 4 اہلکار نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شدید زخمی ہوگئے

راولپنڈی(آن لائن )بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران بارڈر پر جلگئی سیکٹر پر دہشت گردوں کی ایرانی حدود سے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا متعلقہ ایرانی حکام سے رابطہ کرکے فوری ایکشن کا مطالبہ کردیا ۔ئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاک ایران بارڈر پر ایرانی حدود سے دہشت گردوں کے ایک گروہ نے پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی، جب سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے سرحدی گشت پر تھے، فائرنگ سے 4 اہلکار نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شدید زخمی ہوگئے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا پائے اور شہید ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے ایرانی حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے، تاکہ ایرانی سرزمین سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے اور ایران مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے،وطن کی مٹی پرجان دے کر دھشت گردوں کو روکنے والے 37 سالہ نائیک شیر احمد کا تعلق سفید ضلع کوہلو سے جبکہ انکی شہادت نے ان کی بیوہ، تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا، 34 سالہ لانس نائیک اصغر علی، کا تعلق کوٹ ادو، ضلع مظفر گڑھ اور سوگواروں میں بیوہ اور پانچ بیٹے شامل ہیں، 22 سالہ سپاہی عرفان اللہ کا تعلق ضلع ڈیرہ غازی خان سے اور ان کے غمزدہ گھرانے میں بیوہ اور ایک بیٹی شامل ہیں، 24 سالہ سپاہی نرسنگ عبدالرشید، ضلع سوہبت پور اور آپ کی شہادت نے سوگوار والد کو اشکبار چھوڑا ہے۔

اسحاق ڈار سے گیلانی اور خورشید شاہ کی ملاقات، بڑی پلاننگ سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button