پاکستان

شاہ محمود اور اسد عمر میں اختلافات، پرویز الٰہی کی مخالفت کس نے کی؟

شاہ محمود قریشی کا عمران خان کو فون، احتجاج ریکارڈ، جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں اسد عمر کے ساتھ بھی اختلافات بڑھ گئے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرواپس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی کا صدر بنانے کی مخالفت کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں سامنے آنے کے بعد یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ انہیں پارٹی صدر بنایا جائے گا جبکہ دوسری طرف شاہ محمود قریشی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فون کر کے اس امر پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی کا صدر نہیں بنانا چاہیے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ دوسری جانب یہ اطلاع بھی آئی ہے کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بھی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ بالخصوص جیل بھرو تحریک کے حوالہ سے دونوں رہنمائوں کے درمیان بعض امور پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں جس سے یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب پی ٹی آئی بہت جلد مختلف دھڑے بندیوں میں تقسیم ہو کر رہ جائے گی جس کا نقصان انہیں آئندہ عام انتخابات میں ہوسکتا ہے۔

چوہدری سرور کا پی ٹی آئی چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button