پاکستان
مردم شماری پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات، وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا
مردم شماری کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں ایم کیو ایم کا وفد بھی شریک ہوگا

لاہور (سٹاف رپورٹر، آن لائن)مردم شماری پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات، وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا ‘ مردم شماری کے معاملے پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات کے پیش نظر وزیراعظم نے ہم خیال جماعتوں کااجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس 5اپریل کو ہوگا، اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات واعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے مردم شماری کے جاری عمل پر وفاقی حکومت کو اعتراضات سے آگاہ کیا۔مردم شماری کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں ایم کیو ایم کا وفد بھی شریک ہوگا۔
فلائی اوورکی تعمیر، شاہدرہ چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا