پاکستان

فلائی اوورکی تعمیر، شاہدرہ چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

شیخوپورہ جانے کیلئے موٹروے ،رنگ روڈ اور سگیاں بائی پاس کا استعمال کرنے کی ہدایت 'لوکل ٹریفک شاہدرہ ڈسٹری بیوٹری،بارہ دری اور کالاخطائی روڈ کا استعمال کرے گی

لاہور (جنرل رپورٹر، آن لائن) شاہدرہ چوک پر فلائی اوورکی تعمیرکیلئے شاہدرہ چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔شاہدرہ چوک پر فلائی اوورکی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شاہدرہ چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ایل ڈی اے نے مسافروں کے لئے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ایل ڈی اے نے گوجرانوالہ اورسیالکوٹ جانے کے لیے موٹروے رنگ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔اس کے علاوہ شیخوپورہ جانے کیلئے موٹروے ،رنگ روڈ اور سگیاں بائی پاس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔لوکل ٹریفک شاہدرہ ڈسٹری بیوٹری،بارہ دری اور کالاخطائی روڈ کا استعمال کرے گی۔

چیف جسٹس پاکستان کو اپنا ہائوس ان آرڈر کرنا چاہئے: چودھری سرورکا بیان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button