پاکستان

آئی ایم ایف کی شرائط کیوں ماننی پڑیں؟ وزیراعظم نے بڑے راز فاش کر دیا

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں لہذا اب آئی ایم ایف کے پاس معاہدہ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں بچا ہے

لاہور(انٹرنیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں لہذا اب آئی ایم ایف کے پاس معاہدہ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں بچا ہے۔

لاہور میں شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آئی ایم ایف کا ایک ٹوٹا پھوٹا معاہدہ حکومت کو جھولی میں ملا تھا جس کے لیے آج تک لکیریں کھنچوائی جارہی ہیں، ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں اس لیے آئی ایم ایف کی شرائط ماننی پڑ رہی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا اس دن کے لیے کہتاہوں زندگی میں ہم آئی ایم ایف سے جان چھڑا لیں، ایک دن آئی ایم ایف کی یہ بیڑیاں کٹ جائیں تو وہ پاکستان کی خوشی کا سب سے بڑا دن ہوگا اور پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔ان کا کہنا تھا دن رات کوشش کر رہے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے، آئی ایم ایف کی شرائط میں آخری شرط دوست ممالک سے چند ارب ڈالر لانا تھی، چین نے دو ماہ پہلے اندازہ لگایا کہ پاکستان کو مشکلات سے دوچار کیا جا رہا ہے، چین نے ہمارا دو ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوست ملکوں سے قرض کی شرط پوری کرنے کے لیے وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کے ساتھ آرمی چیف نے بھی اہم کردار ادا کیا، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، اب آئی ایم ایف کے پاس معاہدہ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا آج کے حالات میں سادگی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہونا چاہیے، مفت آٹا اسکیم میری زندگی کا سب سے پر خطر منصوبہ تھا، مفت آٹا اسکیم کا میں نے کبھی سوچا نہ تھا، میں چاہتا تھا کہ مفت آٹا دینے کے بجائے کم قیمت پر آٹا دیا جائے، مفت آٹا دینے کی تجویز نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تھی، اس منصوبے سے تقریبا 10کروڑ لوگوں تک فری آٹے کی ترسیل ہوئی ہے، پنجاب میں ایک ماہ کے دوران فری آٹا دینے پر65 ارب روپے لگے۔

پلوامہ حملہ میں بھارتی فوج کو کیوں مروا گیا؟ سابق گورنر جموں و کشمیر کا بڑا سچ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button