پاکستان
کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید
ڈاکوؤں کے حملے میں ایس ایچ او بخشاپور تھانہ گل محمد مہر سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں رحیم یار خان کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

کشمور(کھوج نیوز، انٹرنیوز) کشمور میں ڈاکوؤں کے پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ تب پیش آیا جب کچے میں نئی چیک پوسٹ قائم کی جارہی تھی کہ اس دوران ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس پر پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی تاہم ڈاکو فرار ہوگئے۔
پولیس کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار صابر علی اور احد علی ڈومکی شہید ہوئے۔ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں ایس ایچ او بخشاپور تھانہ گل محمد مہر سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں رحیم یار خان کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کی شرائط کیوں ماننی پڑیں؟ وزیراعظم نے بڑے راز فاش کر دیا