پاکستان
کچے میں آپریشن جاری، پولیس نوگو ایریا میں داخل’ فائرنگ کا تبادلہ
پولیس لٹھانی گینگ کے سرغنہ کے ٹھکانے تک پہنچ گئی ہے اور آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ اسلحہ برآمد ہوا ہے: ڈی پی او

رحیم یارخان(کھوج نیوز، انٹرنیوز) کچے میں جاری گرینڈ آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق پولیس دریائے سندھ کے کنارے نو گو ایریا میں داخل ہوگئی جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ڈی پی او کے مطابق پولیس لٹھانی گینگ کے سرغنہ کے ٹھکانے تک پہنچ گئی ہے اور آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ اسلحہ برآمد ہوا ہے۔رضوان گوندل نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں راکٹ لانچر، ایل ایم جی،کلاشنکوف اورگولیاں شامل ہیں۔
کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید