پاکستان

امریکی کانگرس کا عمران خان کی حمایت میں لکھا گیا خط ؟حقیقت سامنے آگئی

نہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کرانے کا فیصلہ اسی وقت جاری کیا تھا جب میری اور عمران خان کی بات ہوئی۔امریکی کانگریس کے رکن نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکا پر عائد کیا تھا اور میں نے ان کے موقف پر تنقید کی تھی،

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ سماجی ویب سائٹس پر لوگ کہہ رہے ہیں وزیر خارجہ بلنکن کو میرا خط عمران خان کی حمایت میں ہے، میرے خط کو عمران خان کی حمایت کے طور پر نہ دیکھا جائے۔بریڈ شرمین نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فون پر بتایا کہ وہ امریکا مخالف نہیں ہیں، فون کال کے دوران عمران خان نے کہا وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کرانے کا فیصلہ اسی وقت جاری کیا تھا جب میری اور عمران خان کی بات ہوئی۔امریکی کانگریس کے رکن نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکا پر عائد کیا تھا اور میں نے ان کے موقف پر تنقید کی تھی، مجھے لگتا ہے یہ سچ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے الزام کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، یہ بھی بالکل واضح ہوگیا کہ کانگریس نے اس کے لیے کوئی رقم فراہم نہیں کی۔بریڈ شرمین نے کہا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں بھی پاکستان میں انسانی حقوق اور خارجہ پالیسی پر تنقید کی تھی۔

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، 10 روپے فی لیٹر اضافہ کا اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button