پاکستان
وزیر اعظم کی ہدایت پر تاریخ ساز رمضان پیکج پر عملدرآمد کا آغازہوگیا
پنجاب ،خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی شروع کر دی گئی
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تاریخ ساز رمضان پیکج پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا،صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں آٹے کی مفت فراہمی شروع کر دی گئی ،تمام غریب خاندانوں کو رمضان المبارک میں مفت آٹا ملے گا ،25 شعبان سے 25 رمضان تک ہر غریب خاندان کو آٹے کے تین تھیلے ملیں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے 25 شعبان سے رمضان پیکج پر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی ،وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو بھی غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں،وزیراعظم نے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کے خصوصی رمضان پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
پی ٹی آئی کی جلوس گیری، شیری رحمان نے سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ کر دیا