پاکستان

پی ٹی آئی کی جلوس گیری، شیری رحمان نے سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ کر دیا

سپریم کورٹ تحریک انصاف کی جلوس گیری کا نوٹس لے، توشہ خان لاہور میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے بعد اسلام آباد میں مسلح افراد کا جلوس لیکر آگئے: شیری رحمان

اسلام آباد (لیڈی رپورٹر، آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ توشہ خان لاہور میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے بعداسلام آباد میں مسلح افراد کا جلوس لیکر آئے ہیں ،آج پھر قانون اور عدالتی تقدس کا جنازہ نکالا جارہا، آج پھر عدلیہ پر جلسے کی شکل میں چڑھائی کی جا رہی، سپریم کورٹ تحریک انصاف کی اس "جلوس گیری” کا نوٹس لے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیشی پر جلسہ لیکر آنے کا براہراست اثر عدلیہ کے فیصلوں پر نظر آ رہا ہے،کیا مستقبل میں تمام سیاسی جماعتوں کو پیشی پر جلوس لیکر آنے کی اجازت ہوگی؟انہوں نے کہا کہ یہ آئے روز عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہیں اور رلیف بھی ان ہی کو ملتا ہے،عدلیہ کی جانب سے جس طرح کا ریلیف عمران خان کو مل رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی،کیا ملک کے عام ملزموں اور مجرموں کو بھی یہ قانونی رعایتیں ملے گیں جو ان کو مل رہی ہیں؟ یا قانون اور عدل کی یہ سہولتیں صرف "لاڈلے خان” کیلئے میسر ہیں؟ عدالت یہ تاثر پیدا کر رہی ہے کہ ملک میں "لاڈلے خان” جیسی اشرافیہ اور عام پاکستانیوں کیلئے الگ الگ عدل و انصاف کا نظام ہے۔

عمران کے قافلے میںوزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی شمولیت، لینے کے دینے پڑ گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button