پاکستان

عمران کے قافلے میںوزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی شمولیت، لینے کے دینے پڑ گئے

چیف سیکرٹری اور آئی جی جی پی سے وزارت داخلہ کا رابطہ،خالد خورشید کیخلاف کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر، آن لائن ) عمران خان کی اسلام آباد میں عدالت میں پیشی کا معاملہ ، وفاقی حکومت نے عمران خان کے قافلے میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے شامل ہونے کا سخت نوٹس لے لیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد خورشید کے مسلح گارڈز کے ساتھ قافلے میں شامل ہیں ۔

وفاقی حکومت کے واضح احکامات کے باوجود جی بی پولیس اہلکار عمران خان کو سکیورٹی دے رہے ہیں ۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سیاسی ریلیوں اور عدالت پیشی کے موقع پر سرکاری سکیورٹی عمران خان کو نہیں دے سکتے اس حوالے سے وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کیخلاف کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے اس کیلئے چیف سیکرٹری اور آئی جی جی پی سے وفاقی وزارت داخلہ نے رابطہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ کی سکیورٹی پر تعینات پول یس کمانڈوز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہونے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

زمان پارک میں آپریشن کیوں کیا گیا؟ عمران خان نے تمام بھانڈا پھوڑ دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button