پاکستان

جیل بھرو تحریک کا اصل مقصد کیا ہے؟ شازیہ مری نے بڑا سچ بے نقاب کر دیا

ایک لاڈلے نے جمہوریت اور آئین کومذاق بنا دیا ' 1973 کے آئین کی بحالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل ہے ، وفاقی وزیر

اسلام آباد (کھوج نیوز، این این آئی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ ایک لاڈلے نے جمہوریت اور آئین کومذاق بنا دیا ہے۔

شازیہ مری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جانوں کے نذرانے دیکر جمہوریت بحال کرائی، آصف علی زرداری نے صدر کے منصب کو باوقار بنایا اور پارلیمان کو بااختیار بنایا۔انہوںنے کہاکہ 1973 کے آئین کی بحالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران احمد نیازی کا ایجنڈا پارلیمان کو کمزور کرنا ہے، عمران نیازی کی خواہش پر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی نے مدت پوری نہیں کی۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان کی ٹانگ پر ہی نہیں دماغ پر بھی پلستر چڑھا ہوا ہے ،استعفے دینے کے بعد عدالت میں کہتے ہیں کہ اسپیکر نے ہم پر ظلم کیا ہے۔

شازیہ مری نے کہاکہ رضاکارانہ گرفتاری دینے کے بعد عدالت میں بازیابی کا ماتم کرتے ہیں، پہلے فیصلہ کرلیں جیل جانا ہے یا بیل چاہیے۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران نیازی کو مزید تماشا کرنے کا موقع دینا جمہوریت سے انتقام ہوگا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کا شیڈول کیوں تبدیل کیا گیا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button