پاکستان

آشیانہ اقبا ل ریفرنس، شہباز شریف کو آزادی کا پروانہ مل گیا

آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت،نیب کے گواہان عدالت میں پیش' نیب کے وعدہ معاف گواہ عارف مجید نے بھی شہبازشریف کو کلیئر قرار دے دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر’ آن لائن)آشیانہ اقبا ل ریفرنس، شہباز شریف کو آزادی کا پروانہ مل گیا’ آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب کے وعدہ معاف گواہ عارف مجید نے بھی شہبازشریف کو کلیئر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت ہوئی،نیب کے گواہان امتیاز احمد، عبدالروف مغل اور سعد محمود عدالت میں پیش ہوئے،وزیراعظم شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے۔نیب کے وعدہ معاف گواہ عارف مجید نے بھی شہبازشریف کو کلیئر قرار دے دیا،وعدہ معاف گواہ اسرارسعید بھی شہبازشریف کو کلیئر قراردے چکے ہیں،عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔

خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ملتوی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button