پاکستان

عمران خان کو قتل کرنے کی ایک اور منصوبہ بندی بے نقاب

مجھے قتل کرنے کا دوسرا منصوبہ بھی بن چکاہے ' شہباز شریف ، ڈرٹی پیری اور رانا ثنااللہ تینوں کو خوف ہے کہ میں دوبارہ اقتدار میں نہ آ جائوں: عمران خان

لاہور (سٹاف رپورٹر، آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کا دوسرا منصوبہ بھی بن چکا ہے، شہباز شریف ، ڈرٹی پیری اور رانا ثنااللہ تینوں کو خوف ہے کہ میں دوبارہ اقتدار میں نہ آ جائوں، سب جانتے ہیں الیکشن کمیشن جانبدار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جن 3 لوگوں کو میں نے نامزد کیا وہی مجھے قتل کرانے کی کوشش میں ملوث ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بیان کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے وقت 5 نامعلوم افراد عدالت میں موجود تھے۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ شہباز شریف ، ڈرٹی پیری اور رانا ثنااللہ تینوں کو خوف ہے کہ میں دوبارہ اقتدار میں نہ آ جائوں۔

کالم: لوگ کیوں لکھتے ہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button