انٹرنیشنل

اسرائیل کے فسلطینی گائوں کو مٹانے کے بیانات، سعودی عرب میدان میں آگیا

سعودی عرب ان نسل پرستانہ، غیر ذمے دارانہ بیانات کو مکمل مسترد کرتا ہے'عالمی برادری کشیدگی کم کرائے اور فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرے

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )سعودی عرب نے قابض اسرائیلی عہدیدار کی فلسطینی گائوں حوارہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ان نسل پرستانہ، غیر ذمے دارانہ بیانات کو مکمل مسترد کرتا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کشیدگی کم کرائے اور فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرے۔واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر خزانہ نے فلسطینی گاؤں حوارہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی تھی ۔

آشیانہ اقبا ل ریفرنس، شہباز شریف کو آزادی کا پروانہ مل گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button