پاکستان

ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت مصنوعی یا پھر…؟

اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی نہ تو کوئی قلت ہے نہ ہی آنے والی ہے: چیئرمین آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان

کراچی (آن لائن)ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت مصنوعی یا پھر…؟آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین طارق وزیرعلی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی نہ تو کوئی قلت ہے نہ ہی آنے والی ہے۔

چیئرمین طارق وزیر علی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 33 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور ان کے پاس 20 دن کا اسٹاک موجود ہے، ایسے پیٹرول پمپ بہت کم ہیں جہاں پیٹرول کم ہو، باقی سب پمپس پر پیٹرول وافر مقدار میں موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماہانہ سات لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی ضرورت ہوتی ہے، جو پیٹرول پمپس پیٹرول نہیں دے رہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

پانی چوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، درجنوں ہائیڈ رینٹ توڑ ڈالے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button