پاکستان

بلیغ الرحمن سے سری لنکن بزنسل کونس کے وفد کی ملاقات ‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

تعلیم، صحت اور سوشل سیکٹر میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں' گورنر پنجاب سے سری لنکن بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

لاہور( کھوج نیوز سٹاف رپورٹر، این این آئی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں سری لنکا لاہور بزنس کونسل کے وفد نے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت تجارت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزیدفروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا تجارتی اور اقتصادی شعبے میں زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی سطح پر وفود کے تبالوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی بیشتر یونیورسٹیوں میں سری لنکا کے طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم، صحت اور سوشل سیکٹر میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ گورنر پنجاب نے سری لنکا لاہور بزنس کونسل اور گیونگ سائیٹ فائونڈیشن سری لنکا کا پاکستان کے شہریوں کو ہیومن آئی کارنیا کی فراہمی میں مدد کرنے کو سراہا۔ اس موقع پر وفد نے جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کے ساتھ انسانی آنکھ کی پیوند کاری کیلئے انسانی آنکھ کا کارنیہ مہیا کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تجویز پیش کی۔

وفد نے بتایا کہ ایم او یو کرنے کا مقصد وہاں کے مقامی لوگوں کو انسانی آنکھوں کے کارنیا ٹرانسپلانٹ کی سہولیات تک رسائی دینا ہے۔گورنر پنجاب نے وفد کی اس تجویز کو سراہا اور اس پر عمل درآمد کیلئے کوششوں کا یقین دلایا۔سری لنکا لاہور بزنس کونسل کے وفد میں سید منیر گیلانی کنوینر میڈیا کمیٹی، احمد لون کنوینر فارن افیئرز کمیٹی، صادق صابر کنوینر ٹورازم کمیٹی، عاصم ظفر کنوینر سری لنکن سٹوڈنٹس ویلفیئر کمیٹی، آغا نیر لطیف ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کنوینر ٹریڈ پروموشن کمیٹی اورذوالقرنین یاسین سیکریٹری سری لنکا لاہور بزنس کونسل شامل تھے۔دریں اثنا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے لیجنڈ اداکار اور صداکار ضیا ء محی الدین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضیا ء محی الدین ایک لیجنڈ آرٹسٹ تھے اور صداکاری کے شعبے میں بھی یکتا تھے،مرحوم نے اداکاری اور صداکاری کے شعبے میں انمٹ نقوش چھوڑے ۔ گورنر پنجاب نے دعا کی کہ للہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے چیئرنگ کراس دھماکے کے شہدا کی چھٹی برسی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن پوری قوم پنجاب پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

دیا مر بھاشا ڈیم کب تک مکمل ہوگا؟ رانا ثناء اللہ نے فائنل تاریخ بتا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button