پاکستان

دیا مر بھاشا ڈیم کب تک مکمل ہوگا؟ رانا ثناء اللہ نے فائنل تاریخ بتا دی

دیا مر بھاشا ڈیم کی شیڈول کے مطابق تکمیل پراجیکٹ ایریا میں محفوظ اور سازگار ماحول سے براہِ راست وابستہ ہے'و فاقی وزیر داخلہ

لاہور( کھوج نیوز، این این آئی)دیا مر بھاشا ڈیم کب تک مکمل ہوگا؟ رانا ثناء اللہ نے فائنل تاریخ بتا دی ‘ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ یہ منصوبہ چلاس سے 40 کلومیٹرزیریں جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ)اور نیشنل کوآرڈی نیٹرنیکٹا محمد طاہر رائے بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔دورے کا مقصد قومی ترقی کے لئے انتہائی اہم اِس زیر تعمیر منصوبے پر سکیورٹی کے مجموعی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امداد اللہ بوسال،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اخترحیات خان، آئی جی پولیس گلگت بلتستان سعید وزیر،ہوم سیکرٹری خیبرپختونخوا خوشحال خان، سیکرٹری ہوم گلگت بلتستان اقبال حسین، جنرل منیجر سکیورٹی (واپڈا)بریگیڈیئر (ر) محمد طفیل، چیف ایگزیکٹو آفیسر دیا مر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی عامر بشیر چوہدری، جنرل منیجر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ڈاکٹر خاور منیر، کمشنر ہزارہ شوکت علی یوسف زئی، کمشنر دیا مراستور ڈویژن دلدار احمد ملک، ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان آصف خان اور ڈپٹی کمشنر دیا مر فیاض احمد کے علاوہ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر ز کے نمائندے بھی اِس دوران موجود تھے۔وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت پراجیکٹ سائٹ پراجلاس کے دوران انہیں پراجیکٹ ایریا میں تعمیراتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دیا مر بھاشا ڈیم کی شیڈول کے مطابق تکمیل پراجیکٹ ایریا میں ایک محفوظ اور ساز گار ماحول سے براہِ راست وابستہ ہے، جسے جامع اور مربوط سکیورٹی پلان پر عملدرآمد سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے منصوبے کی سائٹ پر تعمیر اتی کام اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل کے لئے 2029 کا ہدف مقرر ہے۔ اِس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1 ملین ایکڑ فٹ ہوگی، جس سے 1.23 ملین ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی۔ منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطا 18 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست پن جلی فراہم کرے گا۔ متاثرین کی آبادی کاری کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں اعتماد سازی کے اقدامات پر 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت تعمیر کئے جانے والے منصوبوں میں تھور ہائیڈل پاور سٹیشن، تھک ہائیڈل پاور سٹیشن اور کیڈٹ کالج چلاس جیسے منصوبے بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر روز گار کی فراہمی میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

عادل درانی کی شرمناک حرکت، راکھی ساونت کو پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button