شوبز

عادل درانی کی شرمناک حرکت، راکھی ساونت کو پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا

عادل درانی شادی کے بہانے 5 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور بعدازاں شادی سے انکار کردیا' ایرانی لڑکی

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی مشہور رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی پر ایرانی لڑکی نے ریپ کا مقدمہ درج کروا دیا۔عادل درانی ان دنوں اہلیہ کی جانب سے درج فراڈ اور تشدد کے مقدمے میں جیل میں قید ہیں تاہم ان کی مشکلیں اب ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر میسور میں ایرانی طالبہ نے عادل درانی پر ریپ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مقامی ریسٹورنٹ کھانا کھانے جاتی تھی جہاں اس کی دوستی عادل سے ہوئی، عادل شادی کے بہانے 5 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور بعدازاں شادی سے انکار کردیا۔لڑکی کا کہنا ہے کہ شادی کے اصرار پر عادل نے ناقابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کیا اور جان سے مارنے کی دھمیاں دیں۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

بگ باس سیزن 16 کا فاتح کون؟ ریپر ایم سی اسٹین یا شیوٹھاکرے؟ بریکنگ نیوز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button