پاکستان

بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دیا جائے گا یا نہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی

بغاوت کا قانون کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر ' وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا

لاہور (کورٹ رپورٹر، آن لائن) بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں رانا شاہد ایڈووکیٹ نے وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بغاوت کا قانون انگریز دور کی نشانی ہے جو غلاموں کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔

ضابطہ فوجداری کی شق 124 اے، 153 اے اور 505 بنیادی حقوق سے متصادم ہیں، بغاوت کے قانون کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کر کے شہریوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، انڈین سپریم کورٹ نے بھی بغاوت کے قانون پر عمل درآمد روکتے ہوئے اسے انگریز دور کی پیداوار قرار دیا، انڈین سپریم کورٹ نے بغاوت کے مقدمے اور ٹرائل روک دیئے ہیں، آئین کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کر کے انہیں ریاستی جبر کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا ہے، استدعا ہے کہ عدالت انگریز دور کے بغاوت کے قانون کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے۔

عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں کونسی درخواست دائر کی؟ تفصیل آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button