پاکستان

حکومت نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا بائیکاٹ کیوں کیا ؟پوسٹ مارٹم ہو گیا

اگر یہ اس وقت الیکشن کرادیتے تو اتنی بار بنچ نہ ٹوٹتا، یہ جو بنچ بنا ہے تین کا اگر یہ دوسرا بنچ بن جائے تو کیا عمران خان مانیں گے بالکل نہیں مانیں گے۔

(اسلام اباد کھوج نیوز)
تجزیہ کاروں مظہر عباس، منیب فاروق، ارشاد بھٹی اور حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس بائیکاٹ کے علاوہ کوئی چارہ نظر نہیں آرہا، سیکرٹری دفاع سپریم کورٹ میں پیش نہ ہوئے تو یہ توہین کے زمرے میں آجائے گا، اگر یہ اس وقت الیکشن کرادیتے تو اتنی بار بنچ نہ ٹوٹتا، یہ جو بنچ بنا ہے تین کا اگر یہ دوسرا بنچ بن جائے تو کیا عمران خان مانیں گے بالکل نہیں مانیں گے۔ پروگرام کے آغاز میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا آج اجلاس ہواتمام حکومتی جماعتیں مل کر بیٹھیں اور خاص طور پر جو سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے اس پر سوچ بچار ہوا۔ فیصلہ یہ ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کا حکومت کی جانب سے بائیکاٹ کیا جائے گا۔

یہ کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ نواز شریف بھی اس اجلاس میں شریک تھے انہوں نے کہا کہ فل بنچ کا نہ بننا خاص ایجنڈے کی نشاندہی کرتا ہے اسی وجہ سے ہم بائیکاٹ کررہے ہیں۔

عمران خان نےمہنگائی کا طوفان کیسے روکا ہواتھا؟ نوازشریف کیوں بول پڑے ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button