پاکستان

عمران خان نےمہنگائی کا طوفان کیسے روکا ہواتھا؟ نوازشریف کیوں بول پڑے ؟

افسوس ،موجودہ حکومت کی توجہ عوام کی طرف کم عمران خان کی طرف زیادہ ہے ۔ایسا لگتا ہے اس کی واپسی کاخوف حکمرانوں کیلئے آسیب بن چکاہے ۔

سلام آباد(کھوج نیوز)عمران خان نے مہنگائی کا یہ طوفان کیسے روکا ہوا تھا۔یہ وہی جانتے ہیں ۔کورونا جس میں ساری دنیا چیخ پڑی تھی ، اس ہولناک دور سے عمران خان نے پاکستان بڑی سہولت سے گزارا۔افسوس ،موجودہ حکومت کی توجہ عوام کی طرف کم عمران خان کی طرف زیادہ ہے ۔ایسا لگتا ہے اس کی واپسی کاخوف حکمرانوں کیلئے آسیب بن چکاہے ۔

خیرشہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے کیس توختم ہو چکے ہیں ۔مریم نواز شریف بھی کلیئر کردی گئی ہیں مگر ابھی نواز شریف باقی ہیں ۔سو موجودہ حکومت کی اس معاملہ پر بھی خاصی توجہ مرکوز ہے۔جلدی بھی ہے کیونکہ سارے عوامی مخبر انہیں اس خطرے سے آگاہ کرچکے ہیں کہ عمران خان پھر جیت جائیں گے اور دو تہائی اکثریت سے جیت جائیں گے ۔سو پوری کوشش یہی ہے کہ کسی طرح نواز شریف کی سزاختم کرائی جائے اور پھر انتخابات کے متعلق سوچا جائیمگرگیم ہاتھ آ نہیں رہی ۔

سپریم کورٹ کو ایک شخص کے رحم وکرم پر کیوں نہیں چھوڑا جاسکتا؟نئی بحث کا آغاز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button