پاکستان

بلاول بھٹو کی حکومت کو دھمکی،نئی مردم شماری کو تمام سیاسی جماعتیں قبول کریں گی یا نہیں ؟

دعوی کیا جارہا ہے کہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کی اس مقصد کے لیے خدمات حاصل کی ہیں

بلاول بھٹو کی حکومت کو دھمکی،نئی مردم شماری کو تمام سیاسی جماعتیں قبول کریں گی یا نہیں ؟ اسلام آباد(کھوج نیوز )بلاول بھٹو کی حکومت کو دھمکی ،نئی مردم شماری کو سیاسی جماعتیں قبول کریں گی یا نہیں ،پتا چل گیاذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا دعوی ہے کہ مردم شماری کے لیے خطیر رقم اس معاشی بحران کے باوجود فراہم کی ہے۔یہ بھی دعوی کیا جارہا ہے کہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کی اس مقصد کے لیے خدمات حاصل کی ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سروے کے نتائج کی صداقت کو جانچنے کے لیے جدید ترین سوفٹ ویئر موجود ہیں۔ اس مقصد کے لیے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔مردم شماری کے اعداد و شمار سے صرف بلدیاتی، صوبائی اور قومی حلقے ہی نہیں بنائے جاتے بلکہ تعلیم، صحت، روزگار کی سہولتوں اور انفرااسٹرکچر کی ترقی میں یہ اعداد و شمار بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بنیادی اعداد وشمار جتنے درست ہونگے غربت کے خاتمہ اور معیارزندگی کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ بندی زیادہ بہتر اور مثر ہوگی، اگر پاکستان کو امداد دینے والے ممالک اور مالیاتی اداروں کے سامنے یہ منظرنامہ پیش ہوگا کہ پاکستان کے آبادی سے متعلق اعداد و شمار ہی درست نہیں ہیں تو پھر ان ممالک اور مالیاتی اداروں کی دلچسپی کم ہوجائے گی۔بلاول بھٹو زرداری کو وفاق سے علیحدہ ہونے کی دھمکی کے بجائے سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت کی مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

پنجاب پرمسلم لیگ ن کی بجائےکونسی جماعت کا قبضہ ہوگیا ،ہوشربا حقائق بے نقاب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button