پاکستان

ڈالر کی اونچی اڑان جاری، روپے کی قدر میں کمی، نیا ریٹ بھی سامنے آگیا

انٹر بینک میں ڈالر50پیسے مہنگا ہو ا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 283.70روپے سے بڑھ کر284.20روپے ہو گئی

کراچی (کامرس رپورٹر، آن لائن) ڈالر کی اونچی اڑان جاری، روپے کی قدر میں کمی، نیا ریٹ بھی سامنے آگیا ‘ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا کہ گذشتہ روز 37پیسے کے اضافے سے ڈالرکی قدر283.92روپے ہو گئی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر50پیسے مہنگا ہو ا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 283.70روپے سے بڑھ کر284.20روپے ہو گئی۔

اوپن مارکیٹ میں50پیسے کے اضافے سے ڈالرکی قیمت فروخت286روپے سے بڑھ کر286.50روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 308روپے سے بڑھ کر309روپے ہو گئی اسی طرح2روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 350روپے سے بڑھ کر352روپے پر جا پہنچی ۔

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مزید کتنے روپے اضافہ ہوا؟ جانیئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button