پاکستان

روپیہ کی قدر میں کمی، ڈالر کی اڑان جاری، نئی قیمت بھی سامنے آگئی

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر1.34روپے اضافہ سے 288.43روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے بڑھ کر295روپے ریکارڈ کی گئی

کراچی(کامرس رپورٹر، آن لائن) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے ،انٹر بینک میں ڈالر288جبکہ اوپن مارکیٹ میں295روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر1.34روپے اضافہ سے 288.43روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے بڑھ کر295روپے ریکارڈ کی گئی،دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت2روپے اضافہ سے 318اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 4روپے بڑھ کر364روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

سونا کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، امیروں کی پہنچ سے بھی دورہونے لگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button