پاکستان

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کا رجحان، بروکرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کے ایس ای100انڈیکس مزید 31پوائنٹس گر گیا،تاہم مندی کے باوجود مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ میں68کروڑ روپے کا معمولی اضافہ ہوا

کراچی(کامرس رپورٹر، آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ روز بھی مندی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس مزید 31پوائنٹس گر گیا،تاہم مندی کے باوجود مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ میں68کروڑ روپے کا معمولی اضافہ ہوا جبکہ حصص کی کاروباری مالیت پیر کے مقابلہ میں46کروڑ روپے کم رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روز بھی مندی کا تسلسل رہا، کے ایس ای100انڈیکس 31پوائنٹس کمی سے 39804پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 26پوائنٹس کمی سے 14807 پوائنٹس پر بند ہوا ،تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس8 پوائنٹس اضافہ سے 26287پوائنٹس پر بند ہوا،مندی کے باوجودمارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 68کروڑ روپے اضافہ سے 60کھرب65ارب89کروڑ روپے کی سطح پر آگیا،گزشتہ روز 1ارب37کروڑ روپے مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا جبکہ پیر کے روز 1ارب 83کروڑروپے مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا تھا،گزشتہ روز مجموعی طور پر 288کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ،جس میں سے 108کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،159کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران کے الیکٹرک،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ،لوٹے کیمیکل،حیسکول،میپل لیف سیمنٹ،پاک پٹرولیم،آغا اسٹیل اور فوجی فوڈز کے سودے نمایاں رہے،گزشتہ روز یونی لیور فوڈ اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جبکہ سب سے زیادہ کمی سفائر فائبر اور باٹا کے حصص کی قیمت میں رہی۔

روپیہ کی قدر میں کمی، ڈالر کی اڑان جاری، نئی قیمت بھی سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button