پاکستان

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی میں کون سی بڑی غلطی کردی ،پتا چل گیا

آرمی چیف اور یہ بات انہوں نے حال ہی میں ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بھی کہی۔ یعنی وہ یہ تاثر دے رہے

اسلام آباد (کھوج نیوز )عمران خان نے سب سے بڑی غلطی جو کی وہ ان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑائی ہے۔ اپنی حکومت کے خاتمہ کے بعد انہوں نے اپنے سیاسی مخالفوں کی بجائے اسٹیبلشمنٹ سے کھلی جنگ شروع کر دی۔ امید تھی کہ جنرل باجوہ کے بعد عمران خان نئی اسٹیبلشمنٹ پر وار نہیں کریں گے اور اپنی سیاست کا رخ اپنے مخالفوں کی طرف موڑ دیں گے لیکن ان کا کہنا ہے کہ جو بھی تحریک انصاف اور ان کے خلاف ہو رہا ہے اور جو بھی وفاقی و صوبائی حکومتیں کر رہی ہیں اس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے۔

اوپر سے وہ اسٹیبلشمنٹ کی تعریف بھی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ تو صرف ایک فرد کا نام ہے یعنی آرمی چیف اور یہ بات انہوں نے حال ہی میں ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بھی کہی۔ یعنی وہ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ان کی لڑائی اپنے سیاسی مخالفین سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جب سے ان کی حکومت رخصت ہوئی انہوں نے ایک ایسا بیانیہ بنایا کہ کبھی لگا ہی نہیں کہ عمران خان کا مقابلہ اپنے سیاسی مخالفین سے ہے۔ بلکہ انہوں نے بلے کو ڈنڈے سے لڑا دیا۔

حکمران اتحادکا تحریک انصاف اور عمران خان سے بات چیت کرنے سےانکار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button