پاکستان

توشہ خانہ کیس، بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس کس نے وصول کیا؟ پتا چل گیا

توشہ خانہ کیس، عمران خان کے وکیل نے نیب کا نوٹس وصول کر لیا'عمران خان اور بشری بی بی کو نیب اسلام آباد نے 9 مارچ کو طلب کر رکھا ہے

لاہور(کھوج نیوز سٹاف رپورٹر، این این آئی)توشہ خانہ کیس کے معاملے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے وکیل نے قومی احتساب بیورو (نیب)کا نوٹس وصول کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو طلبی کے نوٹس پر دستخط کروانے کے لیے آئی تھی، عمران خان کے وکیل نے نوٹس وصول کر لیا۔خیال رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو نیب اسلام آباد نے 9 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے بھی وفاقی حکومت سے 2002 سے پہلے کا توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button