پاکستان

زمان پارک سے پولیس اہلکاروں پر پٹرول بم پھینکنے کی ویڈیو جاری کردی گئی

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں

اسلام آباد( لیڈی رپورٹر، آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئرنائب صدر مریم نواز نے زمان پارک سے پولیس اہلکاروں پر پٹرول بم پھینکنے کی ویڈیو جاری کردی ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے جو انتہائی شرمناک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر زمان پارک’ میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بم کون برسا رہا ہے؟ یہ لوگ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے بھی نہیں؟ان کا کہنا تھا کہ اب پتہ چلا کے جب سے اس ‘دہشت گرد’ کو زبردستی سیاست میں داخل کیا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟ لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈرکہنا کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔

سرکاری سامان جلانے ، پولیس گاڑیوں اوردیگرسامان کو نقصان پہنچانے کی رپورٹ تیار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button