پاکستان

سرکاری سامان جلانے ، پولیس گاڑیوں اوردیگرسامان کو نقصان پہنچانے کی رپورٹ تیار

پی ٹی آئی کارکنوں نے 3 واٹرکیننز اور پولیس کی 10 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، ایک بس کوجزوی نقصان پہنچایا گیا، واٹر ٹینکرکو مکمل طور پر جلا دیا گیا

لاہور( کرائم رپورٹر، آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے سرکاری سامان جلانے ، پولیس کی گاڑیوں اوردیگرسامان کو نقصان پہنچانے کی رپورٹ تیار،پولیس نے رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے 3 واٹرکیننز اور پولیس کی 10 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، ایک بس کوجزوی نقصان پہنچایا گیا، واٹر ٹینکرکو مکمل طور پر جلا دیا گیا، 3 واٹر کیننز کا ساڑھے 58 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، 42لاکھ 50 ہزار مالیت کا واٹرٹینکر مکمل طور پر جلادیا گیا۔رپورٹ کے مطابق زمان پارک میں پولیس اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں پی ٹی آئی کارکنان کے ہاتھوں پولیس کی گاڑیاں اور سرکاری سامان جلانے کی رپورٹ سامنے آگئی ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام گاڑیوں کا1کروڑ 10لاکھ 90ہزار روپے کا نقصان ہوا، ٹریفک سیکٹر شادمان میں 8 موٹر سائیکلیں جلادی گئیں، ایک 125سی سی، 2 ڈھائی سوسی سی بائیکس جلادی گئیں، موٹر سائیکلوں کی مالیت23 لاکھ روپے تھی، وائرلیس سیٹس اور کمیونیکیشن سسٹم کو 35 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا، کیمرے،کمپیوٹر سسٹم اور چھتریوں کی مد میں 11 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق پیٹرول بم کی وجہ سے لگنے والی آگ سے روزنامچے کا 3 سال کا ریکارڈ جل گیا، ٹکٹنگ کارجسٹر، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں سے لیے گئے شناختی کارڈزبھی جل گئے، رجسٹریشن بکس اور لائسنس بھی نذر آتش ہوگئے، جولائی 2020 سے دسمبر 2022 تک تمام چالان بکس بھی جل گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ 50 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو زخمی بھی کیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی:موسم بہار کی تعطیلات اور امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button