پاکستان

پنجاب یونیورسٹی:موسم بہار کی تعطیلات اور امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب یونیورسٹی کے تمام تدریسی شعبہ جات، انسٹیٹیوٹ،سنٹر، حلقہ جاتی کالجز اور سکول 24 تا31 مارچ 2023 ء تک موسم بہار کی تعطیلات کے باعث بند رہیں گے

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر، آن لائن) پنجاب یونیورسٹی کے تمام تدریسی شعبہ جات، انسٹیٹیوٹ،سنٹر، حلقہ جاتی کالجز اور سکول 24 تا31 مارچ 2023 ء تک موسم بہار کی تعطیلات کے باعث بند رہیں گے تاہم تدریسی شعبہ جات، انسٹیٹیوٹ، سنٹر، حلقہ جاتی کالجز اورسکول میں انتظامی عملہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر رہے گا۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس ان کمپیوٹر سائنس (چار سالہ پروگرام) کے پہلے، دوسرے اور تیسرے سمسٹر بہار 2022 ئ، ایم بی اے (ساڑھے تین سالہ پروگرام) کے دوسرے، تیسرے،چوتھے، پانچویں، چھٹے اور ساتویں سمسٹر بہار 2022ئ، ایم ایس سی آئی ٹی (دو سالہ پروگرام)کے پہلے ، دوسرے اور تیسرے سمسٹر بہار 2022ئ، بیچلر آف سائنس ایجوکیشن (آنرز) (چار سالہ پروگرام)کے چھٹے، ساتویں اور آٹھویں سمسٹر بہار 2022ئ، بیچلر آف ایجوکیشن (ڈیڑھ سالہ پروگرام)کے پہلے سمسٹربہار 2022ء ، ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ (دو سالہ پروگرام)کے پہلے اور دوسرے سمسٹر بہار 2022 اور بی ایس (چار سالہ پروگرام)کے پہلے، دوسرے، تیسرے، چوتھے، پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں سمسٹر بہار 2022ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.pu.edu.pk پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

آنسو گیس شیلنگ کے دوران پی ٹی آئی کارکن کا رقص، فوٹیج جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button