پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت کیسے ہوئی،مرحوم کو انصاف کون دے گا؟
ظلِ شاہ میڈیا کے کیمروں کے سامنے گرفتار ہوا اور چند گھنٹوں کے بعد اس کی لاش لاہور کے ایک اسپتال میں پہنچی
اسلام آباد(کھوج نیوز) ظلِ شاہ ایک ملنگ تھا جو عمران خان کے نام پر ناچتا گاتا تھا اور پولیس کے ڈنڈے کھاتا تھا۔ مئی 2022 میں بھی پولیس کے ڈنڈوں سے اس کا بازو ٹوٹ گیا اور چند دن پہلے بھی زمان پارک لاہور میں پولیس نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ظلِ شاہ میڈیا کے کیمروں کے سامنے گرفتار ہوا اور چند گھنٹوں کے بعد اس کی لاش لاہور کے ایک اسپتال میں پہنچی۔
تحریک انصاف نے ظلِ شاہ کی موت کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیا اور پنجاب حکومت نے کسی تفتیش کے بغیر ظلِ شاہ کے قتل کا مقدمہ عمران خان پر درج کرادیا۔ایک ملنگ کی موت پر جھوٹ کا بازار گرم کردیا گیا۔ گیارہ مارچ کو پنجاب کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی اور ظلِ شاہ کی موت کی وجہ ایک ٹریفک حادثہ کو قرار دے دیا۔
عمران خان نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے مخالف کیوں ہیں ؟وجہ سامنے آگئی