پاکستان

عمران خان نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے مخالف کیوں ہیں ؟وجہ سامنے آگئی

محسن نقوی کو یہ تاثر دور کرنا ہوگا کہ وہ پنجاب میں تین مہینے کے لئے نہیں بلکہ ایک لمبے عرصے کے لئے لائے گئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) عمران خان کے دورِ حکومت میں نگران وزیر اعلی پنجاب کے ٹی وی چینل کو تین مرتبہ بند کرایا گیا اور اسی تناظر میں عمران خان نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلی تقرری کی مخالفت کی تھی۔ اس مخالفت کے باوجود الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کے حق میں فیصلہ دیا کیونکہ الیکشن کمیشن کے لئے باقی دو نام تکنیکی وجوہات پر قابل قبول نہ تھے۔خان صاحب

کے خیال میں محسن نقوی دراصل پنجاب میں آصف علی زر داری کے نمائندے ہیں لیکن اندر کی خبر یہ ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے بہت سے رہنما محسن نقوی سے قطعا خوش نہیں ،ان کے خیال میں محسن نقوی مسلم لیگ (ن) کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔محسن نقوی کو یہ تاثر دور کرنا ہوگا کہ وہ پنجاب میں تین مہینے کے لئے نہیں بلکہ ایک لمبے عرصے کے لئے لائے گئے ہیں اور اب الیکشن اس وقت ہوں گے جب عمران خان نااہل ہو جائیں گے۔ آئین اور اخلاقیات کا تقاضا یہ ہے کہ تین ماہ پورے ہونے پر محسن نقوی اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہو جائیں اور اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ہم ان سے صرف عمران خان کے انجام سے سبق سیکھنے کی گزارش ہی کرسکتے ہیں۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر اللہ سے کیا دعا کی؟ تفصیل آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button