نیب ترامیم کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ سپریم کورٹ نے اعلان کر دیا
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ محفوظ، تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل کرلی، کیس کا فیصلہ بہت جلد سنا دیں گے: چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب بیورو (نیب) ترامیم کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا،سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل کر لی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ نیب ترامیم کا فیصلہ جلد سنا دیں گے۔آج سپریم کورٹ میں نیب ترامیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے منگل کو یہاں نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ترامیم کے بعد بہت سے زیر التوا مقدمات کو واپس کردیا گیا،۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا ان ترامیم میں کوئی ایسی شق ہے جس کے تحت مقدس مقامات دوسرے فورمز کو بھجوائے جائیں ؟ ان ترامیم کے بعد نیب کا بہت سا کام ختم ہوگیا، دوران سماعت وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ پہلے تحقیقات ہوں گئیں جن کے جائزہ کے بعد مقدمات دوسرے فورمز کو بھجوائے جائیں گے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ واپس ہونے والے فورمز کا مستقبل بارے کسی کو معلوم نہیں نہیں معلوم کہ یہ مقدمات دوسرے فورمز پر بھی جائیں گے ؟ کیا نیب کے پاس مقدمات دوسرے فورمز کو بھجنے کا کوئی اختیار ہے ؟ وکی خواجہ حارث نے کہا کہ ترامیم کے بعد ان مقدمات کو ڈیل کرنے کا اختیار نیب کے پاس نہیں، مقدمات دوسرے اداروں کو۔ بھجوانے کا بھی کوئی قانونی اختیار نہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ نیب کے دفتر میں قتل ہوگا تومعاملہ متعلقہ فورم پر جائے گا، مقدمات دوسرے فورمز کو بھجوانے کیلئے قانون کی ضرورت نہیں، جو مقدمات بن چکے وہ کسی فورم پر تو جائیں گے، دوسرے فورمز کو مقدمات بھجوانے کا اختیار نہیں مل رہا اس بارے ضرور پوچھیں گے۔بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ محفوظ شدہ فیصلہ جلد سنایا جائے گا،۔