پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کا فیصلہ کس تناسب سے آئیگا؟عرفان قادر نے بتا دیا

پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کا فیصلہ 9/6 اور 10/5 کے تناسب سے آسکتا ہے، بندیال کے حامی ججز قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہو جائیں گے: عرفان قادر

لاہور(کھوج نیوز) پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کا فیصلہ کس تناسب سے آئے گا؟ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سب کچھ سچ سچ بتا کر قومی سیاست سمیت ملک بھر میں تھرتھرلی مچا کر رکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کا فیصلہ 9/6اور 10/5کے تناسب سے آ سکتا ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا ساتھ دینے والے ججز یوٹرن لیتے ہوئے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہو جائیں گے یہ ججز اپنے عہدہ برقرار رکھنے کے لئے ایسا کریں گے کیونکہ ان کو لگتا ہے کہ نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اصول پسند اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے والے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button