پاکستان

زلفی بخاری کی شامت آگئی، گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے انٹرپول سیکرٹریٹ فرانس کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی

اسلام آباد (کھوج نیوز) پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے گرد گھیرا تنگ ، ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ا نٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے انٹرپول سیکرٹریٹ فرانس کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی۔ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ بیرون ملک میں مقیم ہیں۔ ایف آئی اے انٹرپول کے ذریعے زلفی بخاری کی گرفتاری کی قانونی کارروائی شروع کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button