پاکستان

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن کونسل اجلاس میں شریک  ہیں

اسلام آباد(کھج نیوز)چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس  شروع ہو گیا، سپریم جوڈیشل کونسل میں ججزکیخلاف زیرالتوا شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن کونسل اجلاس میں شریک  ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان بھی شریک  ہیں، ان کے علاوہ رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل بھی اجلاس میں شریک  ہیں،اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کیخلاف مس کنڈیکٹ کی شکایت کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button