پاکستان

پی ٹی آئی کی لاہور آفس میں پریس کانفرنس، میڈیا کی بجائے پولیس پہنچ گئی

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی پریس کانفرنس نہ ہونے کے معاملے کو چیف جسٹس آف پاکستان کے روبرو لے جانے کا اعلان کیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں سے متعلق لاہور آفس میں پریس کانفرنس کا انعقاد، میڈیا کی بجائے پولیس کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج لاہور آفس میں سیاسی سر گرمیوں سے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا اور اس پریس کانفرنس کی کوریج کے لئے میڈیا کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن موقع پر کوریج کے لئے میڈیا کی گاڑیاں پہنچنے کی بجائے پولیس کی گاڑیاں پہنچ گئیں اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو مجبوراً منعقد کی گئی پریس کانفرنس ملتوی کرنی پڑی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس واقع کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے یہ معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کے روبرو لے جانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button