پاکستان

جب چاہیں اپنے والد کو آزادی دلوانے کی طاقت رکھتے ہیں؟ عمران خان کے بیٹوں کا پیغام

ہمارے والد اپنے اصولی مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور انہیں جیل کی صعوبتیں برداشت کرنا منظور ہے اس لئے ہم خاموشی سے دیکھ رہے ہیں: قاسم اور سلمان کا پیغام

لاہور(کھوج نیوز ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ ہم جب چاہیں اپنے والد کو آزادی دلوانے کی طاقت رکھتے ہیں لیکن وہ اپنے اصولی مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور انہیں جیل کی صعوبتیں برداشت کرنا منظور ہے اس لئے ہم خاموشی سے دیکھ رہے ہیں۔ سلمان اور قاسم جو لندن میں بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ اور اپنی والدہ جمائما گولڈ سمتھ کے ساتھ رہتے ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ہمارے والد پاکستان میں حقیقی جمہوریت اور عوام کی سچی آزادی کے لئے سرگرم ہیں اور اس کے لئے وہ خود کو مشکلوں میں ڈالے ہوئے ہیں اور ہم ان کے ارادوں سے بھی واقف ہیں وہ اپنی کامیابی تک اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button