شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اصولی طور پر فوج کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے، انہیں اس سے دور رہنا چاہیے کیونکہ اس سے مزید خرابیاں پیدا ہوتی ہیں، آپ نے اپنا دفاع مضبوط کرنا ہے : شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسٹیبلشمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایسا بیان داغ دیا کہ قومی سیاستدانوں سمیت سب میں ایک نئی ہلچل مچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ میں خود پر تنقید کرتا ہوں، میں کہتا ہوں کہ ہم سب ناکام ہیں اگر ہم ناکام نہ ہوتے تو ملک یہاں نہیں ہوتا ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے کہ ہمیں معاملات کو کیسے حل کرنا ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ چیزوں کو بہتر بنانے کے لیے یہ سوچ رکھی جائے۔ میں نے پی ایم ایل این کے ساتھ 35 سال گزارے ہیں۔ سیاست میں 29، 30 سال کی عمر میں آیا ہوں۔ مسلم لیگ ن سے گہرا تعلق ہے لیکن سیاست میں ایک وقت ہوتا ہے جب آپ پارٹی میں مخالفت کرتے ہیں۔ جس کے بعد ایک بنیادی نکتہ پر آپ اپنی راہیں جدا کر لیتے ہیں ۔ ن لیگ کا اصول، آئین اور اپنے بیانیے کے ووٹ کو عزت دو کا نظریہ تھا ۔ جو کہ تبدیل ہو ا تو میرے لیے جاری رکھنا مشکل تھا۔



