پاکستان
گنڈا پور کی دھمکی کام کر گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی کا فوری رابطہ
دونوں نے خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر 2 روزمیں مشاورت اور مذاکرات پراتفاق کیا اور کہا کہ افہام وتفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دورکی جائیں گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر گنڈا پور کی دھمکی کام کر گئی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور میں رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپنے تحفظات سے وزیرداخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا۔ دونوں نے خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر 2 روزمیں مشاورت اور مذاکرات پراتفاق کیا اور کہا کہ افہام وتفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دورکی جائیں گی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وزیرداخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پوری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو اور تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔



