پاکستان

پیلزپارٹی کو پنجاب میں بھی ساتھ لیکر چلیں گے،وزیراعظم کے مشیر کا اعلان

وزیراعظم کےمشیربرائےسیاسی اموراورپیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کےرکن رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ تمام معاملات طےکرنےکےلئےطریقہ کارطےکرلیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز )پیلزپارٹی کو پنجاب میں بھی ساتھ لیکر چلیں گے،وزیراعظم کے مشیر کا اعلان منظرعام پر آگیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کےمشیربرائےسیاسی اموراورپیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کےرکن رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ تمام معاملات طےکرنےکےلئےطریقہ کارطےکرلیا ہے۔ ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب کےلئے 9 نکات پیش کئے ہیں جن پروزیراعظم نے کمیٹی بنادی تھی اس کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان شامل ہیں۔وزیراعظم کےمشیررانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کےساتھ تمام معاملات طےکرنے کےلئےطریقہ کارطےکرلیا ہے۔انہوں نےمزید کہاکہ اس سلسلےمیں وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکو بھی آن بورڈ لےلیا گیا ہے، پارٹی سربراہ نوازشریف سےبھی بات ہوگئی ہے،پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہےہم پیپلزپارٹی کو ساتھ لےکرچلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button