جنرل(ر) فیض حمید نےطالبان کو پاکستان لانےمیں کردارادا کیا،وزیردفاع کھل کربول پڑے
مسلم لیگ (ن) کےسینئررہنما اوروزیردفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہےکہ جنرل (ر) قمر باجوہ نےمدت ملازمت میں توسیع کےبدلےہمیں پنجاب اوروفاقی حکومت دینےکی آفرکی تھی

اسلام آباد (کھوج نیوز)جنرل(ر) فیض حمید نےطالبان کو پاکستان لانےمیں کردارادا کیا،وزیردفاع کھل کربول پڑے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسینئررہنما اوروزیردفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہےکہ جنرل (ر) قمر باجوہ نےمدت ملازمت میں توسیع کےبدلےہمیں پنجاب اوروفاقی حکومت دینےکی آفرکی تھی۔ انہوں نےکہا کہ جنرل باجوہ اورجنرل فیض نےٹی ٹی پی کےساتھ معاملات طےکیےاورہمیں سرسری سا بریف کیا۔ خواجہ آصف نےکہا کہ میں تو آج بھی کہتا ہوں کہ جنرل باجوہ اورجنرل فیض حمید کو پارلیمنٹ میں بلایا جائے، جنرل باجوہ نےتومدت ملازمت میں توسیع کےبدلےہمیں پنجاب اوروفاقی حکومت دینےکی آفرکی تھی۔
انہوں نےآپریشن عزم استحکام کےحوالےسےکہا کہ ملک میں اس وقت دہشت گردی کی لہر چل رہی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کےپنپنےمیں وہ قوتیں شامل ہیں جو ملک کی معیشت خراب کرنےمیں شامل تھیں، آپریشن پرتمام سیاسی جماعتوں کےتحفظات دورکیےجائیں گےاورانہیں آپریشن عزم استحکام پراعتماد میں لیا جائےگا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عزم استحکامِ پاکستان پرپارلیمنٹ اورکابینہ میں بات ہوگی، یہ آپریشن خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں ہوگا۔خواجہ آصف نےایک سوال کا جواب دیتےہوئےکہا کہ افغانستان سےہمیں کوئی سپورٹ نہیں ہےلیکن ایران سےسپورٹ ہےکہ ان کی سرزمین دہشت گردی کےخلاف استعمال نہیں ہوگی۔