پاکستان
سابق آرمی چیف باجوہ بھی قانون کے شکنجے میں آگیا، ایف آئی اے کی طرف سے سمدھی کو طلبی کا نوٹس
صابر مٹھو نے جنرل (ر) باجوہ آرمی چیف کے دور میں لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مہنگی زمینوں پر قبضے کیے اور مہنگے داوں فروخت کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی قانون کے شکنجے میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر حمید مٹھو سمیت تین افراد کو منی لانڈرنگ اورناجائز طریقوں سے اثاثے بنانے کے الزامات کے تحت سمن جاری کر دیئے۔ بتایا گیا ہے کہ صابر مٹھو بھی پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے اس دور میں جب جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ آرمی چیف تھے لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مہنگی زمینوں پر قبضے کیے اور بعد ازاں مہنگے داوں فروخت کر دیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صابر حمید مٹھو سمیت تینوں ملزمان کو ایف آئی اے نے 27جون کو لاہور آفس میں گذشتہ 10برسوں کے دوران کاروباری سے ڈیلز سے متعلقہ دستاویزات ہمراہ لے کر پیش ہونے کے ثمن جاری کر دیئے ہیں۔



