پاکستان
خسرہ کے بعد پولیو بھی سر اٹھانے لگا، بلوچستان میں ایک نیا کیس رپورٹ
بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا جہاں 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی' یہاں سے پہلے بھی ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے

بلوچستان (کھوج نیوز) ملک بھر میں خسرہ کی وباء پھیلی ہوئی ہے جس کے بعد بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا، رواں سال صوبے میں پولیو کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا جہاں 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس سے پہلے بھی رواں سال قلعہ عبداللہ سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔ نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال بلوچستان میں پولیو کیکیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے ، اس سے قبل رواں سال بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی،چمن،قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ رواں سال مجموعی طور پر پاکستان میں پولیو کا یہ چھٹا کیس ہے۔اس سے پہلے سندھ میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہواتھا۔



